مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے دھمکی آمیز فون کالز اور سوشل میڈیا پر ان سے منسوب جعلی وڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیے جانے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرا دی۔
ثانیہ عاشق نے منگل کو سائبر کرائم کو دی گئی درخواست کا عکس اپنی ٹویٹ میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں ہدف بنا کر ہراساں کیے جانے کا سلسلہ دھمکی آمیز فون کالز، ٹک ٹاک کے تھرڈ کلاس گانوں اور ناشائستہ فیس بک پوسٹوں سے شروع ہوا اور اب یہ معاملہ والد کے ساتھ میری تصاویر کے غلط استعمال تک جا پہنچا ہے۔