کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی والدہ کو سپرد خاک کردیاگیا نمازجنازہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماوں وزرا اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی سلطان مسجد ڈیفینس میں نماز جنازہ میں صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی وزیراعلی کے معاون خصوصی وقار مہدی،جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن،پی ایس پی کےسید حفیظ الدین،پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی،شہزاد قریشی،راجہ اظہر،پارلیمانی سیکریٹری آفتاب صدیقی،اور دیگر شریک ہوئے۔