29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

سکھر : قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو جیل سے رہاکردیاگیا سکھر میں رہائی کے موقع پر سینکڑوں کارکنان نے استقبال کیا خورشید شاہ کو آمدن سے زائد ااثاثوں کے کیس میں ستمبر 2019میں گرفتار کیاگیا تھا رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کو سپریم کورٹ سے ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی ملی ہے اور ان کا نام ای سی ایل میں رہےگا سید خورشید شاہ مسلسل 7مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن اور سندھ اسمبلی کے بھی رکن رہ چکے ہیں سید خورشید شاہ پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

Share            News         Social       Media