29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر پی پی پی رہنما سید خورشید احمد شاہ کو ان کی ضمانت پر رہائی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
حکومت نے نیب کے ساتھ مل کر خورشید شاہ کو دوسال قید میں رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا،
اورخورشید شاہ کے پورے خاندان کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر انہیں جھکایا اور ڈرایا نہ جاسکا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کرپشن کے جعلی مقدمات کی آڑ میں خورشید شاہ کو دراصل جمہوریت سے وفا کی سزا دی گئی،
مقدمے میں بغیر کسی پیش رفت کے خورشید شاہ کو قید رکھ کر دراصل پی ٹی آئی نے اپنے خلاف مزاحمت کی توانا آواز کو دبانے کی کوشش کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خورشید کا عزم و حوصلہ قابل تعریف ہے۔

Share            News         Social       Media