خرطوم سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا جانے والی پرواز اس وقت حادثے سے بال بال بچ گئی جب ایتھوپیا کے دو پائلٹ دوران پرواز سو گئے اور فلائٹ معمول کے مطابق لینڈنگ نہ کر سکی لیکن خوش قسمتی سے طیارے کو کوئی حادثہ پیش نہ آیا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایشن ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول (ای ٹی سی) نے اس وقت الرٹ جاری کیا جب پائلٹ اور معاون پائلٹ سوڈان سے ایتھوپیا جانے والی فلائٹ ای ٹی-343 اڑا رہے تھے۔
ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ اور معاون پائلٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، اپنی مطلوبہ منزل کو پیچھے چھوڑ دینے کے بعد بوئنگ کا آٹو پائلٹ نظام متحرک ہو گیا اور اس نے الارم بجا دیا جس سے دونوں پائلٹس جاگ گئے۔