29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : سابق وزیر داخلہ اور جی ڈی اے رہنماءڈاکٹر ذوالفقارمرزا نے جمعہ کوڈھیسر ہاﺅس جاکرپی ٹی آئی سندھ کے سابق صدر امیر بخش بھٹو سے ان کے والد سردار ممتاز علی بھٹو کی انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔دونوں رہنماو¿ں میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ممتاز علی بھٹو ایک بڑے سیاسی لیڈر تھے جن سے میرے والد اور دوسرے بزرگوں کے قریبی تعلقات رہے ، سابق وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام گزشتہ 13برسں سے زرداری لیگ کی نالائق حکمرانی کا عذاب برداشت کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے۔اس موقع پر امیر بخش بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ میں تبدیلی اور ترقی کے بجائے صرف تباہی آئی ہے ، موجودہ حالات سے نکلنے کے لئے عوام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

Share            News         Social       Media