01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

تصویر کہانی

لاڑکانہ :حروں کےروحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کےصاحبزادے رکن سندھ اسمبلی سید محمد راشد شاہ راشدی لاڑکانہ کےدورے پر پہنچے تو حال ہی میں مسلم لیگ فنکشنل چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونےوالےسید اکبرشاہ راشدی سے بھی ملاقات کرنے ان کی قیام گاہ پر گئے ۔ پیر پگارا اور اکبر شاہ راشدی کےدرمیان دیرینہ تعلق اور احترام کا رشتہ رہا ہے جو پیپلزپارٹی میں چلےجانےکےباوجود ختم نہیں ہوا اور اسی تعلق و رواداری کو نبھاتےہوئے سید راشد شاہ راشدی ان سےملنے پہنچےاکبر راشدی نے بھی سید راشد شاہ راشدی اور ان کےساتھ آنےوالےحر جماعت کےمعززین کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ سیاست میں باہمی احترام اور اور رواداری کا یہ سلسلہ دراز ہوجائےتو معاشرے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ پیر صاحب پگارا کا خاندان سیاست میں رواداری کا بڑا علمبردار ہے ۔

Share            News         Social       Media