کراچی (نامہ نگار خصوصی)پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے معروف گلوکارہ روبینہ قریشی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے – پی پی پی چیئرمین نے روبینہ قریشی کے خاوند و معروف اداکار مصطفیٰ قریشی سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے – ان کا کہنا ہے کہ روبینہ قریشی کے انتقال سے دنیاٸے موسیقی کا ایک درخشاں ستارہ غروب ہوگیا- بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
روبینہ قریشی کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی، ان کا فن ہمیشہ زندہ رہے گا- بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے لیئے جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے-