ریاض سیزن میں کل جمعے کو دنیا کا سب سے بڑا 10 روزہ تفریحی پروگرام شروع کیا جائے گا-تفریحی پروگرام 21 نومبر 2021 تک جاری رہے گا- اس کا سلوگن ’دریافت کرو، کھیلو، شاپنگ کرو‘ ہے-
یہ دنیا بھر میں کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ ہوگا- یہاں آنے والے جو لطف محسوس کریں گے وہ سوچ سے کہیں بڑھ کر ہوگا-
کھیلوں کے ریاض میلے میں پہلی بار 18 انٹرنیشنل برانڈ دیکھنے کو ملیں گے- میلے میں فیملی کے ہر فرد کو دریافت، کھیلنے اور خریدنے کا موقع دیا جائے گا- 500 سے زیادہ نئے کھیل متعارف کرائے جائیں گے – شائقین کو بے شمار شو دیکھنے کو ملیں گے- یہ مملکت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہوگا- اس میں سب سے زیادہ لطف بچوں کو آئے گا- انہیں ایسی تفریح دیکھنے کو ملیں گی جن کے بارے میں انہوں نے کبھی سوچا تک نہ ہوگا۔ اس تفریحی پروگرام کا ٹکٹ 50ریال مقرر کیا گیا ہے۔ (بشکریہ اردو نیوز)