29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نانا بن گئے بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کے زریعے بیٹے کی ولادت کا اعلان کیا بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے خوشی کے اس موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ آفیشلی ماموں اور خالہ بن گئے ہیں بختاوربھٹو زرداری کی جانب سے اپنے صاحبزادے کی ولادت کی اطلاع شیئر ہوتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغام کا سلسلہ شروع ہوگیا صوبائی وزرا امتیاز شیخ ،سعید غنی اویس قادرشاہ،گیان چند ایسرانی اوردیگر نے بختاور بھٹو محمود چوہدری اور دونوں خاندانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشیوں کا سلسلہ دراز رہنے کی دعا کی پیپلزپارٹی سمیت دیگر سوشل میڈیا اسٹار اور سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری کو بذریعہ فون،واٹس ایپ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے زریعے تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں صارفین نے اپنے پیغامات میں بھٹو خاندان کے ساتھ جذباتی لگاو کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ کئی سالوں کے بعد بلاول ہاوس کے مکینوں کے لئے حقیقی خوشیوں کا موقع آیا ہے۔

Share            News         Social       Media