کراچی :زرمبادلہ کے ذخائر26ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے-
گزشتہ ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں12کروڑ ڈالرز سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر26ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے۔اسٹیٹ بینک نے کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر25ارب99کروڑ ڈالرز کی سطح پر رہے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 19ارب 16کروڑ رھے ۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6ارب83کروڑ ڈالرز کی سطح پر رہے ۔