خیرپور :سندھ کے شہر خیرپور میں سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔مرحوم کے اہلِ خانہ کے مطابق انتقال کے وقت سید پرویز علی شاہ جیلانی کی عمر 73 برس تھی۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر پرویز علی شاہ جیلانی سابق وزیرِ اعلی سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما قائم علی شاہ کے بھانجے تھے۔