29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی (نامہ نگار خصوصی ) سانحہ کارساز کی 14 ویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی ،صوبائی رہنماو¿ں اور کارکنان کے ہمراہ یادگار شہداءپر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ کر 18 اکتوبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن محترمہ بے نظیر کے قافلے پر حملہ کرکے جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو سفاکانہ طریقے سے شہید کیا گیا ۔انہوں نے اس موقع پر موجودہ حکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امیرالمومنین بننا چاہتے ہیں جو ملک کے عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں عوام کی حکمرانی کے قیام اور عوام دشمن وفاقی حکومت کے خلافاپنی جدو جہد جاری رکھے گی ۔موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں پیپلز پارٹی اس معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جائے گا اور ہر ضلع میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔سانحہ کارساز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو شہید بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کی قیادت پربزدلانہ حملہ کیاگیا جس میں 180 سے زائد جیالے شہید اور 6 سو سے زائد زخمی ہوئے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ سانحہ کارساز اور پنڈی سانحے کی جائے واردات کو ایک گھنٹے میں دھو کر تمام شواہد مٹا دئے گئے۔انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے 18 اکتوبر کو وطن واپس آکر ایک آمر کو للکارا اور آج بلاول بھٹو کی قیادت میں سول ڈکٹیٹرشپ کے خلاف جدوجہد کر کررہے ہیں۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو واحد لیڈر تھیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی۔ قبل ازیں سانحہ کارساز کے شہداء کے مقام پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں اور کارکنان نے پہنچ کرپھول چڑھائے اورشمعیں روشن کیں۔اس موقع پرشہیدوں کے روح کے ایصال ثواب کے لئے دعامغفرت کرائی گی۔ اس اجتماع میں صوبائی وزیرشہلارضا،ایم این اے شاہدرحمانی،ایم پی اے شاہینہ شیرعلی سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیدہ شہلارضا نے کہا کہ ہم حق پرچلنے والے لوگ ہیں موت سے نہیں ڈرتے ،دنیا بھرگواہ ہے کہ دوبارمنتخب وزیراعظم پر اندھیرے میں حملہ کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی کا عوامی مشن آج بھی زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جن سنگین مسائل سے دوچار ہے اس سے نکلنے کی ایک ہی راہ ہے کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے کاز پر چلا جائے۔انہوں نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کار ساز ہمیں ہر سال ایک نیا عزم اور حوصلہ عطا کرتا ہے ،ہمارے شہیدوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں ۔

Share            News         Social       Media