29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

ممبئی :بالی وڈ اداکارہ دیشا پاتانی اور ٹائیگر شروف کافی عرصے سے ایک ساتھ نظر آ رہے تھے جس کی وجہ سے یہ چہ میگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ دونوں فنکار جلد ہی اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی ’گڈ نیوز‘ سنانے والے ہیں۔

اگرچہ دونوں سلیبریٹیز نے ان افواہوں کی کبھی تصدیق تو نہیں کی تھی لیکن تردید بھی نہیں کی۔ اب دیشا پاتانی کی سوشل میڈیا پوسٹ سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بالی وڈ کی اس ’جوڑی‘ کا بریک اپ ہو گیا ہے۔

منگل کو اپنی انسٹاگرام سٹوری میں دیشا پاتانی نے لکھا ہے کہ ’اگر آپ کو کبھی کس نے نہیں بتایا تو، سب ٹھیک ہو جائے گا۔‘

Share            News         Social       Media