کراچی : سرکاری افسران کے تبادلے کے معاملے پر وفاق اور سندھ کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے ۔ حکومت سندھ نے گریڈ بیس کے گیارہ افسران کو وفاق کے احکامات پر عملدرآمد سے روک دیا ہے۔ سندھ حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویزن کو خط ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مشاورت کے بغیر سندھ سے سینئر افسران کا تبادلہ نہیں کیا جاسکتا جبکہ حال ہی میں مشاورت کے بغیر روٹیشن پالیسی کے تحت افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔ سندھ حکومت کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ سے افسران کا تبادلہ خلاف قانون طریقے سے کیا ۔سندھ حکومت نے سینئر افسران کے تبادلوں کا معاملہ کابینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے ڈی آئی جی سطح کے سات افسران کا تبادلہ کیا گیا تھا
گریڈ بیس کے چار سیکریٹریز کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔