01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے محسن پاکستان اور یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنر کے ممبر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ نے پیر 11 اکتوبر کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے یونیورسٹی سے متصل علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ کے پارکنگ گراونڈ میں غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا ہے ۔ بعد از نماز ظہر یونیورسٹی کی مسجد میں ڈاکٹر عبدالقدیر کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی ہوگی۔ دریں اثنا سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے محسن پاکستان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ملک و قوم کے لئے عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

Share            News         Social       Media