سستی اور آلودگی سے پاک بجلی کی پیداوار میں اہم پیشرفت ملک کا پہلا گرین پاور پراجیکٹ سندھ میں لگایاجائے گا چین کی کمپنی پاور چائنہ اور اوریکل پاورپبلک لمیٹیڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا محکمہ توانائی سندھ کی ماحول کوششوں سے پاکستان گرین ہائیڈروجن بجلی بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا کراچی میں چار سو میگاواٹ گرین ہائیڈروجن بجلی بنانے کے معاہدے کی تقریب میں وزیر توانائی سندھ امتیازاحمد شیخ مہمان خصوصی تھےچین کے قونصل جنرل لی بی جیان اور دونوں کمپنیوں کے نمائندگان بھی تقریب میں موجود تھے معاہدے کے تحت سندھ حکومت کا محکمہ توانائی چار سو میگاواٹ کے گرین پاور پراجیکٹ کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کرے گامجوزہ منصوبہ ملک میں سستی بجلی پیداوار کی جانب اہم پیشرفت ہے اس سے قبل محکمہ توانائی سندھ ہوا اور سورج سے بجلی بنانے کے کئی میگا منصوبوں کو مکمل کرچکا ہے جبکہ تھر کے کوئلے سے بجلی پیداوار میں اضافہ ہورہاہے سندھ کو پاکستان کا انرجی حب قرار دیاجاتاہے وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے منصوبے کے بارے میں بتایاکہ متبادل توانائی کی پالیسی کے تحت زمین سندھ حکومت فراہم کرے گی سستی اور آلودگی سے پاک بجلی کی فراہمی پیپلز پارٹی حکومت کا نصب العین ہے پاکستان کی توانائی بحران کا حل صرف سندھ کے پاس ہے