29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

سعودی کیمل کلب کی اسپیشل کمیٹی نے خلیج عرب میں اونٹوں کی سب سے بڑی نیلامی کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔

 حفر الباطن میں  60 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں اونٹوں کی نیلامی کا آغاز کیا گیا ہے۔

العربیہ نیٹ کے  مطابق سپیشل کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالرحمن بن خالد بن مساعد نے کمشنر حفر الباطن شہزادہ منصور بن محمد بن سعد کی موجودگی میں نیلامی کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر کیمل کلب کے ڈائریکٹر انجینیئر بندر القحطانی، اونٹوں کے مالکان، مقامی عہدیدار اور شائقین کا جم غفیر موجود تھا۔

نیلامی کے پہلے روز نایاب اونٹوں کے بارے میں بتایا گیا جس کے بعد منتخب اونٹوں کی نیلامی شروع ہوئی۔

اس موقع پر عربی قصائد اوراونٹوں کے حوالے سے دلچسپ وحقائق پر مبنی معلومات پیش کی گئیں۔

نیلامی سے متعلق اونٹوں کے میلے میں تجارتی سرگرمیاں بھی ہورہی ہیں اور تفریحی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔

پندرہ روز تک اونٹوں سے متعلق معلومات کے حوالے  سے مقابلے بھی ہوں گے۔

اونٹ میلے میں ریستوران، قہوہ خانے اور بیکریاں بھی کھل گئی ہیں۔( بشکریہ اردو نیوز جدہ )

Share            News         Social       Media