ریاض :سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت آنے والے تمام غیر ملکی مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب پہنچنے سے قبل ویکسین کا آن لائن اندراج ضرور کرالیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’ویکسین کے آن لائن اندراج سے ایئرپورٹ یا بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی پہنچنے پر امیگریشن کارروائی میں آسانی ہوگی اور انہیں انتظار کی زحمت نہیں ہوگی۔