کراچی :وزیر اطلاعات سعید غنی پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما چئیرمین غلام محمد کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے نائب صدر مرزا مقبول، جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر ظفر صدیقی، اقبال خاصخیلی، ایچ ایم گھنٹی اور دیگر بھی موجود ہیں۔ سعید غنی نے چیئرمین غلام محمد کے صاحبزادوں سہیل خان، شعیب اختر اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی۔