29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : سندھ اسمبلی نے تجاوزات سے متعلق قرارداد کثرت رائے منظور کرلی۔اپوزیشن نے شدید شور شرابہ کے دوران قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کرپٹ افسران کو قانونی کارروائی سے بچانے کے لئے یہ قرارداد لائی ہے اور کیا وہ سپریم کورٹ سے لڑنا چاہتی ہے۔ قرارداد کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے قرارداد کی کاپیاں اسپیکر کی نشست کی جانب اچھال دیں اور وہ اسپیکر کی نشست کے سامنے جمع ہوگئے۔
اپوزیشن نے قرارداد کو مسترد کردیا۔ بعدازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ دس بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

Share            News         Social       Media