کراچی : سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ کو ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیرصدارت شروع ہوا تو کارروائی کے آغاز ہی میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج شروع کردیا گیا ان ارکان کا کہنا تھا کہ اجلاس تاخیر سے کیوں شروع ہوا۔
اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کے آتے ہی ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ کیا مذاق ہے کہ جب تک صاحب لوگ نہیں آئیں تو کیا اجلاس ہی شروع نہیں کیا جائے گا ۔