29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے زرعی سیڈ سرٹیفکیٹ اور رجسٹریشن کا اختیار  لینے فیصلہ کرلیا ہے. اس سلسلے میں سندھ کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس مشیرزراعت منظورحسین وسان کی صدارت میں سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا. اجلاس میں سب کمیٹی کے ممبران صوبائی وزرا محمد اسماعیل راہو اور جام خان شورو، سیکریٹری زراعت عبدالرحیم سومرو اور دیگر افسران نے کی شرکت. اس موقعی پر مشیر زراعت منظور حسین وسان کا کہنا تھا کہ کمیٹی سیڈ کارپوریشن ایکٹ کا جائزہ لیکر سندھ کابینہ میں پیش کرے گی, وفاقی حکومتی سیڈ ادارہ غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے. مشیر زراعت نے مزید کہا کہ قیمتوں پر کنٹرول صوبائی حکومتوں کا معاملہ ہے، بہت جلد وفاق سے اختیار واپس لیکر سندھ سیڈ ایکٹ کی کابینہ سے منظوری لیں گے,غیر تصدیق شدہ بیج فروخت کرنے والوں کےخلاف کابینہ میں سزاؤں میں اضافے کی بھی تجویز دیں گے. منظور وسان نے کہا کہ سندھ نے سیڈ سرٹیفکیشن اوررجسٹریشن صوبے کو دینے کہ لیے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا مگر کوئی جواب ہی نہیں دیا گیا, ایسا ایکٹ لائیں گے جس سے سندھ کے کاشتکاروں کو فائدہ ملے گا, ایکٹ پاس ہونے کہ بعد پنجاب سے آنے والی کمپنیاں اجازت کے بنا یہاں کام نہیں کرسکیں گی. منظور وسان نے کہا کہ ربیع کے سیزن میں ارسا سندھ کے حصے کا پانی کم کرنے کی کوشش کریگا مگر سندھ حکومت ایسا ہونے نہیں دیگی, پانی کم ملنے کیوجہ سے سندھ کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے. اجلاس میں کمیٹی کے ممبر اور صوبائی وزیر ماحولیات اسماعیل راہو نے کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں گے, پنجاب اور بلوچستان نے ابھی تک وفاق سے سیڈ کا اختیار واپس نہیں لیا وہ بھی انتظار میں ہیں کہ سندھ فیصلہ کرے تو ہم بھی واپس لیں. صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے اجلاس میں تجویز دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن اور ٹرائل کو بھی اس ایکٹ کا پارٹ بنایا جائے, ایسا ایکٹ بنائیں گے جس سے سندھ کے کاشتکاروں کو فائدہ ملیگا.

Share            News         Social       Media