سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کی موبائل فون سم بند کرنے کی تجویز پیش کردی ہے ۔وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل کا کہنا ہے کہ لوگ رضاکارانہ طور پر کورونا ویکسین نہیں لگوائیں گے اس کے لئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں ۔کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ لوگ خود ویکسین لگوائیں , بارہ سال کی عمر کے بچوں کی ویکسین بھی شروع کردی ہے-انہوں نےکہا کہ ہم نے این سی اوسی سے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنا ضروری ہے کیونکہ ہم نے دیکھا کہ سم بند کی اطلاع پر لوگوں کی کثیر تعداد نے ویکسین لگوائی تھی۔