29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

سندھ میں بلدیاتی الیکشن آئندہ سال مارچ کے پہلے مہینے میں متوقع ہیں پیپلزپارٹی کی سندھ بھر میں اپنے رہنماوں ارکان اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت کردی سندھ حکومت کو بلدیاتی الیکشن کے تناظر میں مقامی سطح کے ترقیاتی منصوبوں میں تیز رفتار فنڈنگ کے احکامات جاری ہوگئےسندھ حکومت نے بالاخر صوبے میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کے لئےآمادگی ظاہر کردی ہے اور سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے لئے درکار مطلوبہ دستاویزات و معلومات کی فراہمی شروع ہوگئی ہے الیکشن کمیشن نے اضلاع کی ریونیو حد بندی،نقشے اوردیگر معلومات طلب کیں تھیں بلدیاتی الیکشن کے لئے سندھ مین مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں ہونگی اور امکان ہے کہ آئندہ سال کے آغازپر حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا جائےگا آج وزیراعلی مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتظامات پر غور کیاگیا۔

Share            News         Social       Media