29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :سندھ میں بلدیاتی الیکشن آئندہ سال مارچ میں منعقد نہیں ہوسکیں گےمقامی حکومتوں کا منتخب نظام جون سےقبل فعال ہونےکا امکان کم ہے الیکشن کمیشن کی جانب سےسندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کےشیڈول کےمطابق الیکشن کمیشن 23فروری کو بلدیاتی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کرےگاحلقہ بندیوں کےبعد ہی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہوگا مروجہ طریقہ کار کےتحت کاغذات نامزدگی کےاجرا سےلیکرامیدواروں کی حتمی فہرست کےاجرااور انتخابی مہم چلانےکےلئے کم ازکم 45دن درکار ہوتے ہیں اس اعتبار سےمارچ 2022میں بھی بلدیاتی الیکشن کا سندھ میں انعقاد مشکل ہےاپریل میں رمضان المبارک کےسبب شایدانتخابی سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن ہو سندھ میں مقامی حکومتوں کے لئے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ووٹرز امیدوار منتخب کرینگے اس کےبعدمخصوص نشستوں پر انتخاب اور پھر بلدیاتی کونسلز میں منتخب چیئرمین وائس چیئرمین میئر ڈپٹی میئر کا الیکشن ہوگا امکان یہی ہےکہ اگر بلدیاتی حلقہ بندیاں جاری شیڈول کےمطابق ہوجائیں تو منتخب میئر و چیئرمین رواں مالی سال کےاختتام تک ہی ذمہ داری سنبھال سکیں گےاطلاعات ہیں کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کےشیڈول کو سندھ حکومت یاسول سوسائٹی چیلنج نہ کردے.

Share            News         Social       Media