29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : حکومت سندھ نے صوبے کی جیلوں میں اصلاحات لانے کے لئے سندھ پریژن مینجمنٹ بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس کے قیام کا محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سندھ پریژن مینجمنٹ بورڈ میں صوبائی اسمبلی کے رکن اسمبلی شرجیل میمن کے علاوہ سابق ڈی آئی جی جیل اشرف نظامانی،پروفیسر غلام محمد برفت، ڈاکٹرفرحان عیسیٰ بھی شامل ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات کی سربراہی میں 13رکنی پریژن مینجمنٹ بورڈ صوبے کی تمام جیلوں میں سہولیات کی فراہمی کا نگراں ہوگا اور بورڈ کے ارکان قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی،انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔

Share            News         Social       Media