سندھ میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میںسندھ گورنمنٹ رولز اآف بزنس میں ترامیم کردی گئی ہیں سندھ گورنمنٹ رولز اآف بزنس شیڈول ٹو میں ترامیم کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق گریڈ 11 اور اس سے اوپر کی اسامیوں پر بھرتی ،ملازمت کی شرائط وضوابط اور اہلیت کا فیصلہ 6رکنی کمیٹی کرے گی۔ریکروٹمنٹ رولزکمیٹی ون کے سربراہ سیکریٹری امپلی مینتیشن اینڈ کواآرڈینیشن ہونگے جبکہ ریکروٹمنٹ کمیٹی ون میں خزانہ،قانون،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اور متعلقہ محکمے کا ایڈیشنل سیکریٹری ممبر ہونگے ۔گریڈ 10اور اس سے کم کی اسامیوں پر بھرتی،اہلیت کے لئے ریکروٹمنٹ کمیٹی ٹو قائم کی گئی ہے ۔ریکروٹمنٹ کمیٹی میں ڈپٹی سیکریٹریز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن چیئرمین ہونگے۔