کراچی : عقیدت مند اپنی مرادیں پوری ہونے کے بعد مزارت پر صرف نقدی ہی نہیں بلکہ قیمتی طلائی زیورات بھی چڑھاوے کے طور پر نذر کرتے ہیں ۔ اس وقت سندھ حکومت انتہائی بیش قیمت طلائی زیورات کی مالک ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہوسکتی ہےتاہم سونےچاندی کےان زیورات کی مالیت اور وزن کا حتمی اوردرست ریکارڈ صوبائی حکومت کے پاس بھی موجود نہیں ہے ۔ محکمہ اوقاف سندھ کےزیرانتظام مزارات پر ملک بھر سے آنے والے زائرین نذرانے میں زیورات بھی دیتےہیں جو نذرانے کی پیٹیوں میں محفوظ ہیں۔ محکمہ اوقاف سندھ کےمطابق سب سےزیادہ نذرانہ جن میں نقدی اور زیورات شامل ہیں وہ سیہون میں حضرت لال شہبازقلندر, کلفٹن پر درگاہ حضرت عبداللہ شاہ غازی , بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی حضرت سچل سرمست کےمزارات سےملتاہے۔ محکمہ اوقاف کی پارلیمانی سیکرٹری ہیراسماعیل سوہو نےسندھ اسمبلی کو آگاہ کیاہےکہ محکمہ اوقاف کےپاس موجود زیورات کا کئی سالوں سے نیلام نہیں ہواہے۔