سندھ میں 74سال بعد ایمرجنسی اینڈ ریسکیو سروس کا آغاز عالمی بینک کے قرضے سے ہوگاسندھ حکومت کی پہلی ریسکیو اینڈ ایمرجنسی سروس کا آغاز صوبے کے صرف تین اضلاع میں ہوگا دیگر اضلاع کو بعد میں شامل کیاجائےگا کراچی حیدرآباد اور لاڑکانہ کے لئے ریسکیو اینڈ ایمرجنسی سروس میں 435افراد کو کانٹریکٹ پر بھرتی کیاجائےگا سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس میں بھرتی کیے جانے والے افراد کو چار ماہ کی تربیت لاہور اکیڈمی میں دی جائےگی بھرتی کے خواہشمند افراد کو جسمانی،دماغی،نفسیاتی ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا موزوں افراد کو ہنگامی حالات،سانحات،ٹرین حادثات اورسیلابی صورتحال میں کام کرنا ہوگاخبربین کو دستیاب معلومات کے مطابق کراچی میں 31مقامات پر سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس کے اسٹیشنز بنانے کی تجویز ہے سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122کے لئےسندھ حکومت پہلے مرحلے میں 250ایمبولینس خرید رہی ہے جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دیگر آلات کی خریداری بھی جائے گی اس وقت پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ریسکیو 1122سروس فعال ہے مگر سندھ میں اس وقت تک ریسکیو سروس فعال نہیں ہوسکی ہے سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس کے قیام کی کوششیں گزشتہ چار سال سے جاری ہیں اور سندھ حکومت نے متعدد مواقع پر ریسکیو سروس کے اعلانات کیے بجٹ میں اسکیمز بھی شامل کی گیئں تاہم کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوسکی تھیں اب سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس کی جانب پیشرفت ہورہی ہےبحرانی صورتحال بالخصوص سیلاب،ٹرین حادثات،عمارت منہدم ہونے کے واقعات اور مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے عملے کو تربیت فراہم کی جائےگی خبربین کو دستیاب معلومات کے مطابق سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس میں پی پی ایس کیڈر کے تحت بھرتیاں کی جائیں گی کراچی کے لئے 5اسسٹنٹ ڈائریکٹرز،حیدرآباد و لاڑکانہ کے لئے ایک ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی کیاجائےگا کراچی میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی 51حیدرآباد میں 15اور لاڑکانہ میں 15افراد کی بھرتیاں ہونگی جبکہ تینوں شہروں کے لئے 90ڈرائیورز بھرتی کیے جائیں گے کراچی مین 51اور لاڑکانہ وحیدرآباد میں 52 ریسکیورز کو بھرتی کیاجائےگامجموعی طورپر سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس1122کے لئے سندھ کے تین اضلاع میں 435افراد کی کانٹریکٹ پر بھرتی ہوگی اور چار ماہ لاہور میں نیشنل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں تربیت کے بعد چھ ماہ کی آزمائشی مدت کے لئے تعنیات کیاجائےگا دوران تربیت ان افراد کو مقررہ مشاہرہ دیاجائےگا امکان ہے کہ سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122کا آغاز اائندہ سال کی پہلی سہ ماہی سے ہوگا.