کراچی :سندھ میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے ہائی پرفارمنس سینٹر کے قیام کی تجویز ہے سندھ حکومت نے کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر کے قیام کے لئے پی سی بی سے بات چیت شروع کردی ہے وزیراعلی مرادعلی شاہ اور پی سی بی حکام کے درمیان ہائی پرفارمنس سینٹر کے لئے ابتدائی بات چیت ہوچکی ہے سندھ حکومت حیدرآباد اور بے نظیر آباد میں ہائی پرفارمنس سینٹر بنانے کی خواہاں ہے ہائی پرفارمنس سینٹر میں نوعمر کرکٹرز کو اعلی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی اور مشاہرہ بھی دیاجائےگا سندھ حکومت ہائی پرفارمنس سینٹرز کے لئے مالی معاونت بھی کرے گی ہائی پرفارمنس سینٹرز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئےگا۔