29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مہنگائی کو دیکھ کر کم ازکم اجرت 25ہزار روپے کی تھی۔ہم نےکم ازکم اجرت میں 43فیصد اضافہ کیاتھا عدالت نے فیصلہ دیاکہ کم ازکم اجرت مقرر کرنا سندھ حکومت کا استحقاق ہے اور عدالت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ کم ازکم اجرت کا اطلاق عارضی اوریومیہ اجرت والے مزدور پر بھی ہونا چاہئے ۔بدھ کو سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی مرادعلی شاہ نے کہا کہ مہنگائی کےاثرات کا معاملہ کابینہ میں زیر غور آیا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت غریب غریب تر ہوتاجارہاہے۔ متوسط طبقہ بھی اپنےاخراجات پورے نہیں کرپارہے اس لئے سندھ کابینہ نے فیصلہ کیاہےکہ 25ہزار روپے کم ازکم اجرت قانون پر سختی سےعمل کیاجائے گا۔ہم ہر نجی وسرکاری ادارے میں یقینی بنائیں گےکہ کم ازکم اجرت 25ہزارروپےملے۔

Share            News         Social       Media