29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کو بڑا ریلیف پیپلز گورنمنٹ نے رواں سال کے لئے گنے کی امدای قیمت 48روپے اضافے کے ساتھ 250روپے فی من مقرر کردی شگرملز میں کرشنگ بھی 15نومبر تک لازمی شروع کرنے کرنے کی منظوری دیدی مہنگائی کی حالیہ لہر اور فصلوں کی لاگت میں اضافے کے پیش نظر رواں سال گنے کی امدادی قیمت میں ریکارڈ 48روپے کا اضافہ کردیا ہے اور اب شگرملز کسانوں سے 250روپے فی من گنا خریدیں گی سندھ کابینہ نے گنے کی امدادی قیمت کی منظوری دیدی ہے دیگر صوبوں اور وفاق کے برعکس سندھ حکومت نے ہر سال گنے کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا ہےسندھ میں گنے کی امدادی قیمت میں صرف تین سال کے دوران 68روپے کا اضافہ ہوا ہے دوہزار اٹھارہ انیس میں سندھ حکومت نے گنے کی امدادی قیمت 182روپے فی من،دوہزار انیس بیس میں 192روپےاور دوہزار بیس اکیس میں دوسودو روپے فی من مقررکی تھی جبکہ رواں سال 250روپے فی من مقرر کی گئی ہے.

Share            News         Social       Media