کراچی :وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے گیس کی بندش پر ردعمل پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں گیس بحران ایک بار پھر سنگین ہوگیا ہے جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد میں تعطل موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی ہے ۔ امتیاز شیخ نے خدشہ ظاہر کیا کہ سندھ میں نجی پاور کمپنیوں،صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی بندش سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوجاٸینگے ۔ان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ قدرتی گیس پیدا کرنے والے صوبے کو گیس سے محروم کردیا گیا ہے۔ امتیاز شیخ نے کہاکہ گھریلوں صارفین کو بھی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔ امتیاز شیخنے کہا کہ موسم گرما میں گیس کی قلت کا یہ حال ہے تو موسم سرما میں کیا ہوگا ؟
گیس کی قلت آر ایل این جی کے دیر سے ہونے والے معاہدوں کا نتیجہ ہے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ گیس کی موجودہ قلت اور بندش کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔