31/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور صورتحال کی بھتری کے لیے26رکنی ہیومن رائٹس ویجلنس کمیٹی قائم کردی گئی ہیومن رائٹس کمیٹی میں پیپلزپارٹی 9سے زائد سرگرم رہنما کو بھی شامل کردیاگیا سیکریٹری محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ اتھارٹی کی منظوری سے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی سریندر ولاسائی کی سربراہی میں ہیومن رائٹس ویجلنس کمیٹی قائم کی گئی ہے کمیٹی میں وکلا،صحافیوں اور سوشل ورکرز کے ساتھ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد سرگرم رہنماوں کو بھی شامل کیاگیا ہیومن رائٹس ویجلنس کمیٹی کے ارکان اعزازی طور پرکام کرینگےاور کسی قسم کا مشاہرہ نہیں دیاجائےگاہیومن رائٹس ویجلنس کمیٹی میں پیپلزپارٹی کی سابق ارکان اسمبلی ثریا جتوئی،شرف النسا لغاری ،پیپلزپارٹی کے رہنما سردار نزاکت علی ،ڈاکٹر راکیش موٹانی،پیپلزپارٹی کلچرل ونگ کے رہنماوں ایوب کھوسہ،قیصرنظامانی،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے کوآرڈینیٹر طارق خٹک،اور پیپلزپارٹی کی ٹکٹ ہولڈر سمترا منجیانی بھی شامل ہیں انسانی حقوق کمیٹی صوبے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اقدامات تجویز کرے گی۔

Share            News         Social       Media