کراچی :سندھ میں 38فیصد اہل افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے کورونا ویکسنینیشن کے آغاز سےلیکر 24اکتوبر تک مختلف کورونا ویکسین کے 76ہزار ڈوز ضائع ہوگئے کراچی کے ضلع جنوبی میں سب سے زیادہ 91فیصد اہل آبادی کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے جبکہ سندھ کے 23اضلاع میں کورونا ویکسینیشن کی شرح 40فیصد سے بھی کم ہے ضلع دادو میں صرف 19فیصد افراد نے کورونا ویکسین لگوائی ہے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق سندھ بھر میں 12سال سے زائد عمر کے تین کروڑ48لاکھ84ہزار688افرادکو کورونا ویکسین لگائی جانی ہے سندھ میں تاحال ایک کروڑ 35لاکھ79ہزار147افراد کوکورونا ویکسین کا ایک ڈوز اور 65لاکھ 92ہزار949افراد کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگائے جاچکے ہیں.