کراچی: سندھ کابینہ نے اپنے اجلاس میں جو وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت ہوا
رائس کینال لاڑکانہ کی کچی آبادیوں کا مسئلہ پر غور کیا ۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ
لاڑکانہ شہر میں رائس کینال کے دونوں کناروں پر کچی آبادیاں ہیں۔ کمشنرلاڑکانہ نے رپورٹ دی ہے کہ 19 کچی آبادیاں 48 ایکڑ پر قائم ہیں۔ یہ زمین محکمہ آبپاشی کی ہے اگر یہ اراضی ان کے استعمال میں نہیں تو وہ محکمہ کچی آبادی کو دے دی جائے۔
سندھ کچی آبادی اتھارٹی نے محکمہ آبپاشی سے درخواست کی ہے کہ یہ زمین ان کو دی جائے تاکہ ان کو ریگیولر کیا جاسکے۔ کابینہ نے کہا کہ یہ مسئلہ تقریباً تمام اضلاع میں ہے
۔محکمہ آبپاشی کی زمین پر انسانی آبادیاں بن گئی ہیں۔
کابینہ نے اس حوالے سے تمام اضلاع کی رپورٹ مانگ لی۔
کابینہ نے اس اراضی کا سروے کر کے سروے نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت دیدی.