کراچی :سندھ کی بیوروکریسی میں منگل کو اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔ گریڈ 20کےافسر امتیازشاہ ممبر گوٹھ آباد بورڈ آف ریونیو مقرر کیا گیا ہے جبکہ اختر عنایت بھرگڑی سیکرٹری کو محکمہ کھیل و امور نوجوانان مقرر کردیا گیا۔ اختر عنایت بھرگڑی کےپاس سیکرٹری محکمہ بحالیات کا اضافی چارج بھی ہوگا۔ حکومت سندھ نے
گریڈ 21کےایڈیشنل چیف سیکرٹری فاروق اعظم میمن کی 365دن کی ایل پی آر منظور کرلی ہے۔