کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کو بتایا ہے کہ محکمہ خزانہ سندھ نے سرکاری ملازمین کی بینیفٹ اسکیمز کی ایکچوریل ویلیوایشن پنجاب کی ایک فرم سے کروائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 16-2015 سے 19-2018 تک کرنٹ موجودہ اخراجات 18.2 فیصد بڑھے ہیں
۔ ملازمین کے اخراجات میں 15.3 فیصد اضافہ ہوا ہے
پینشن بل 30.8 فیصد بڑھا۔ ان اخراجات کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ خزانہ ویسٹ پاکستان سول پینشن رولز میں ترمیم چاہتی ہے۔ سندھ کابینہ نے سعید غنی، امتیاز شیخ اور ساجد جوکھیو پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے۔ یہ رولز کا جائزہ لے کر کابینہ کو رپورٹ دے گی۔