29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :پیپلزپارٹی  اور پی ٹی آئی  سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے لئے ایک پیج پر آگئ ہیں ۔سندھ کی حکمراں جماعت کی جانب سے جی ڈی اےارکان کی وفاداریاں تبدیل کرانے کا مشن جاری ہے ۔پیپلزپارٹی نے جی ڈی اے کے کئ ارکان سندھ اسمبلی سے رابطے کئے ہیں ۔پی ٹی آئی  اپنی اتحادی جی ڈی اےکےدو مرکزی رہنماؤں کو اپنی پارٹی میں شامل کرچکی ہے ۔سابق وزرائے اعلی ارباب غلام رحیم,غوث علی شاہ  جی ڈی اے چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں ۔جی ڈی اے رہنما مہتاب اکبر راشدی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئی ہیں جی ڈی اے کے ایک اور رکن کو پارٹی چھوڑنے پر تیارکرلیاگیاہے۔ جی ڈی اے کےکئی دیگر رہنماؤں پر بھی پارٹی چھوڑنے کے لئےشدید دباو ہے۔
جی ڈی اے چھوڑنےسےانکاری کچھ رہنماگوشہ نشین ہوگئےکچھ عارضی طور پر شہر چھوڑگئے

Share            News         Social       Media