کراچی :داودی بوہرا جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفدل سیف الدین ہفتہ کی شب کراچی پہنچ گئے۔وہ ایک ہفتہ قیام کریں گے۔وہ طاہری مسجد اور برہانی پیلس میں داودی بوہرا کمیونٹی کی مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے۔ان سے اعلی شخصیات بھی ملاقات کریں گی۔کراچی آمد پر ان کا استقبال گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے کیا ۔