29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت صوبے میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے وزیر بلدیات کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرونشل ڈساسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری اعلامیے کے تناظر میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز بارش اور سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے جس کے تدارک کے لئے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور بلدیاتی محکموں کو متحرک کردیا گیا ہے۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی کے تمام علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کو بروئے کار لایا جائے اور صوبے کے تمام حساس مقامات پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔ تمام انڈر پاسز، چوکنگ پوائنٹس اور برساتی نالوں کو کلئیر رکھا جائے اور ہر صورت عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے

Share            News         Social       Media