ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے شہری انتظامیہ کی جانب سے اتوار کو ہونے والے پاک بھارت ٹی۔20 ورلڈ کپ میچ کو دکھانے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر انتظامات کئے گئے ہیں یہ اقدام کراچی کے شہریوں کی ورلڈ کپ خصوصاً پاک بھارت کرکٹ میچوں سے گہری دلچسپی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔