29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

شاہ فیصل کالونی میں ٹی بی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے طلباء و طالبات کو فری آئی ٹی کورسز کروانے کا سلسلہ جارہے ہیں،27 ستمبر بروز پیر فری کلاس کا چوتھا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں چالیس سے زیادہ طلباء اور طالبات نے کمپیوٹر ڈیجیٹل لٹریسی کورس میں ایڈمیشن لیا اس موقع پر ٹی بی سی فاؤنڈیشن کی پریزیڈنٹ مسز شاہانہ اور جرنل سیکٹری سلمان عباسی سر اویس حسین نوشین کنول مس نمرا رمضان مسس سنا اسد نے اس آئی ٹی کورس کو منعقد کیا اور نئے اسٹوڈنٹس کو سسکو ڈیجیٹل لٹریسی کورس کی آگاہی دی
اس موقع پر جنرل سیکریٹری ٹی بی سی فونڈیشن سلمان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ کورس اسٹوڈنٹ کے لیے بہت ضروری ہے اس کورس کے ذریعے اسٹوڈنٹ اس قابل ہو جائیں گے کے آنے والی ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات حاصل ہوگی طلبہ وطالبات میں نئی سرگرمیاں اور خاص طور پر آئی ٹی کی فیلڈ میں مہارت اور دسترس حاصل کرنا ان کے بہتر مستقبل کے لئے ضروری ہے
اگر اس طرح کے مواقع حاصل ہوں تو تعلیم حاصل کرنے کے لیے کوشاں طلبہ و طالبات آئی ٹی کی وسیع فیلڈ میں مہارت اور دسترس حاصل کر کے اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں

Share            News         Social       Media