کراچی : شاہ مردان شاہ پیر صاحب پگارا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کھپرو کے نواحی گاوں مبین منگریو میں حر محمد خان منگریو کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فنکشنل مسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری سردار رحیم مہمان خاص تھے جبکہ فنکشنل مسلم لیگ کے صوبائی و ضلعی عہدیداروں معززین اور ورکروں نے شرکت کی تقریب میں خضر حیات منگریو محمد خان منگریو ۔ ڈاکٹر عبداللہ فاروق منگریو سعید خا ن نظامانی خدا بخش درس ۔ غلام نبی منگریو ۔ وریام فقیر خاصیخلی ۔غلام دستگیر راجڑ ارشد شر بلوچ وقار جٹ محمد اسماعیل مہر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا صوبائی جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے اپنے خطاب میں پیر صاحب شاہ مردان شاہ کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا انھوں نے سندھ بھر کے تمام اضلاع کے صدورز کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے اپنے علاقوں میں ورٹرز کے نام ووٹ لسٹ میں درج کرواکر تنظیم سازی مکمل کرلیں جلد پورے سندھ کا تنظیمی دورہ کریں گئے اور تنظیمی معاملات دیکھیں گئے جس کے بعد صوبائی صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی سندھ کا تنظیمی دورہ کریں گے انہوں نے کہ عمران اور زرداری دونوں کی حکومتوں نے عوام کو مایوس کیا ہے مگر ہماری خواہش ہے کہ عمران خان پانچ سال مکمل کریں سردار عبدالر حیم نے مزید کہا کہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ فنکشنل کراچی سمیت پورے سندھ میں آپ کو سیاسی میدان میں نظر آئے گی انھوں نے کہا کہ ہم متحد سندھ مضبوط پاکستان کے فلسفہ پر کاربند ہیں۔ فنکشنل لیگ واحد جماعت ہے جو ہر نماز میں پاکستان کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی سلامتی کی دعائیں مانگتی ہے اور سرحدوں کی حفاظت میں پاک فوج کے ساتھ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ زرداری لیگ سندھ میں انتقامی کاروائیاں کرنے سے باز نہ آئے تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا اور پنو عاقل سے فنکشنل لیگ کے اغوا ہونے والے دو کارکنان کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی اپنے خطاب میں پیر صاحب شاہ مردان شاہ کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا مختلف شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھانے پر نوجوانوں کو شاہ مردان شاہ پیر پگارا ایوارڈ دیئے گئے۔