29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے جمعہ کو پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت وقت کی کمی کے باعث عدالت نے درخواست پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا دلائل دیں گے ۔
شرجیل میمن کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو حکومت سندھ نے عرب امارات میں منعقدہ فیسٹیول کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا ہے اور شرجیل میمن کو 15 نومبر کو فیسٹول میں شرکت کرنی ہے جہاں وہ سندھ حکومت کی نمائندگی کریں گے۔ اس لئے شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے وزارت داخلہ کو ہدایت کی جائے تاکہ ان کے موکل بیرون ملک سفر کرسکیں۔شرجیل میمن کے خلاف دو ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں اور ان کے خلاف نیب کی چار انکوائریاں جاری ہیں۔

Share            News         Social       Media