01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مشیر مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن  جاری کر دیا گیا ہے۔ شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ وفاقی حکومت نے شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت ختم ہونے پر انہیں مشیر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہیں 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا اور آئین کے مطابق 6 ماہ کے دوران رکن پارلیمینٹ نہ بننے کی صورت میں عہدہ چھوڑنا لازم ہوتا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق شوکت ترین کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مشیر برائے خزانہ اینڈ اور ریونیو بنا دیا گیا ہے اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کیساتھ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 

Share            News         Social       Media