31/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :صدر آرٹس کونسل آف پاکستان محمد احمد شاہ نے گورننگ باڈی کے متحرک رکن اور شہر کی ادبی محفلوں کا نمایاں نام ہر دل عزیز سماجی کارکن شکیل خان کو 14 ویں عالمی اردو کانفرنس کے لیے ”آفیشل کوارڈینیٹر“ مقرر کیا ہے جو اس سال نومبر میں منعقد ہو گی۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی عالمی اردو کانفرنس اب ایک برائڈ بن چکی جس میں گزشتہ 13 برسوں سے عالمی سطح کے اردو زبان کے نامور اسکالر، شاعر اور ادیب، دانشور شرکت کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں جہاں وہ اردو ادب کے تعلیمی و معلومات لیکچر اور مقالے پیش کرتے ہیں۔ عالمی اردو کانفرنس میں اب اتنی وسعت آ چکی کہ اس کے انتظام و انصرام کے لیے علیحدہ سے کو کوآرڈینیٹر کی ضرورت ہے۔ جس کے لیے صدر آرٹس کونسل نے شکیل خان کو مقرر کیا ہے۔ شکیل خان صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا نمائندہ خاص کے طور پر اندرون ملک اور اکناف عالم میں اردو کے نامور اسکالر کے ساتھ رابطہ اور رہنمائی صدر آرٹس کونسل کی ہدایت کی روشنی میں کانفرنس کے انتظامات کے سلسلہ میں بھی رابطہ کار کی خدمات انجام دیں گے۔ ادبی و سماجی حلقوں نے صدر آرٹس کونسل کے اس اقدام کو احسن فیصلہ قرار دیا ہے۔

Share            News         Social       Media