01/06/2023

ہم سے رابطہ کریں

دبئی : شہری سندھ کی سیاست آنے والے دنوں میں نئی کروٹ لینے والی ہے جس میں ممکنہ طور پر سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کلیدی کردار ادا کرنے کے لئے پوری طرح متحرک ہوچکے ہیں۔ سندھ کے سیاسی منظر نامے پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے باعث سابق صدر آصف زرداری نے اپنے خصوصی ایلچی اور سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو دبئ بھیج دیا ہے جہاں انہوں نے سندھ کے سابق گورنر سے ملاقات کی ہے اور انہیں اپنے لیڈر کا اہم سیاسی پیغام  پہنچایا ہے ۔ آصف زرداری کی خواہش ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد  پیپلز پارٹی اور شہری سندھ کی نمائندہ سیاسی قوتوں کے درمیان باہمی تعاون اور قربت پیدا کرنے کے لئےاپنا اثر و رسوخ استعمال کریں ۔ڈاکٹر عشرت العباد گورنر سندھ کا منصب  چھوڑنے کے بعد سے مسلسل دبئی میں قیام پزیر ہیں اور  وہاں بیٹھ کر ایم کیوایم کےمختلف دھڑوں کو قریب لانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ سابق گورنر سے ملاقات کے بعد سید ناصرحسین شاہ نے اپنےٹوئٹرپیغام میں کہاہےکہ  انہوں نے عشرت العباد کو وطن واپس آکر سیاست میں فعال ہونےکا مشورہ دیاہے۔

Share            News         Social       Media