29/05/2023

ہم سے رابطہ کریں

کراچی :صوبائی وزیر وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسن شاہ کی زیر صدارت غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے اہم اجلاس ۔اس موقع پر محکمہ بلدیات، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، واٹر بورڈ ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پولیس کے افسران نے شرکت کی ۔ انہوںنے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات سیل اور ڈیمالش کی جائیں اور غیر قانونی تعمیرات کی سیل توڑنے والوں کے خلاف پرچہ درج کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ محکموں میں موجود کالی بھیڑوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی واضح ہدایات ہیں کہ غیر قانونی تعمیرات پر سخت کارروائی کی جائے ، غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ ملوث عملے کے نام بھی ایف آئی آر میں درج کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ غیر قا نونی بلڈنگ کو ہر صورت اور بلا تاخیر گرایا جائے اور اس مقصد کے لئے ضروری عملہ لیا جا ئے ،غیر قانونی تعمیرات کی سیل کو توڑنے اور ٹیمپر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،صوبائی وزیر بلدیا ت نے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو متعلقہ افسرذمہ دار ہوگا ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران، پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں رہیں،غیر قانونی عمارات پر قبضہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،انہوںنے کہاکہ 6ضلع جنوبی اور ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری کارروائی کو پورے شہر پر محیط کیا جائے، سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد خواہ کوئی بھی ہوں قانون کی گرفت میں لائے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کی خود نگرانی کروں گا۔

Share            News         Social       Media